- کلکٹر اپیلز کے نام اپیل کرنا
- ایپلٹ ٹربیونل کے سامنے اپیل
- ہائی کورٹ میں ریفرنس
- سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا
کلکٹر اپیلز کے نام اپیل کرنا
ایڈیشنل کلکٹر،ڈپٹی کلکٹر، اسسٹنٹ کلکٹر اور سپریٹنڈنٹ کے احکامات کے خلاف کلکٹر (اپیلز) کو ایک اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
اپیل کی حدود
ایڈیشنل کلکٹر،ڈپٹی کلکٹر، اسسٹنٹ کلکٹر اور سپریٹنڈنٹ کے فیصلے یا احکامات موصول ہونے کے تیس(30) دن کے اندر کلکٹر (اپیلز) کو اپیل دائر کرنا پڑتی ہے۔
تاخیر میں رعایت
تیس(30) دن کےمقررہ وقت کے بعد دائر کی جانے والے اپیل کوکلکٹر (اپیلز) صرف اس صورت میں منظور کرسکتا ہےاگر وہ اپیل گزار کی جانب سے مقررہ وقت میں اپیل نہ کرنے کی وجوہات سے مطمئن ہوتے ہیں۔
اپیل کا تصفیہ
کلکٹر (اپیلز) دونوں اپیل کے فریقین کوسماعت کا موقع دینے کے بعد فیصلے یا حکم کے خلاف کی گئی اپیل کی تصدیق و توثیق، تغیر و تبدل،کالعدم یا منسوخ کرتے ہوئے ایسا حکمنانہ جاری کرسکتے ہیں جسے وہ درست خیال کرے